Thursday, April 18, 2024

پہلے سال کے دوران لیے جانے والے قرضوں کے اعداد و شمار جاری

پہلے سال کے دوران لیے جانے والے قرضوں کے اعداد و شمار جاری
September 3, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزارت خزانہ نے پہلے سال کے دوران لیے جانے والے قرضوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے مالی خسارہ پورا کرنے کے لیے پچھلے سال 3.44 ٹریلین قرضہ لیا۔ پچھلے سال 11 ٹریلین قرض لیے جانے کی خبریں وضاحت طلب ہیں۔ وزارتِ خزانہ نے کہا مالی سال 2019ء میں قرضوں اور ادائیگیوں کی مد میں کل ملا کر 10.33 ٹریلین کا اضافہ ہوا۔  پچھلے سال حکومتی قرضوں میں 7.75 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا۔ وزارتِ خزانہ نے بتایا 3.44 ٹریلین روپے یا اس مد میں کل اضافے کا 44 فیصد حصہ بجٹ کے خسارہ کو پورا کرنے کے لیے حاصل کیا گیا۔ 3.03 ٹریلین روپے اضافہ یا کل اضافے کا 39 فیصد حصہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے پیدا ہوا۔