Friday, May 10, 2024

پہلے دوائیوں کے 500 ارب کھائے، اب کورونا ریلیف پیکیج کھا گئے، مریم اورنگزیب

پہلے دوائیوں کے 500 ارب کھائے، اب کورونا ریلیف پیکیج کھا گئے، مریم اورنگزیب
June 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ، پہلے دوائیوں کے 500 ارب کھائے، اب کورونا ریلیف پیکیج کھا گئے، کیا لوگ ہیں؟۔

مسلم لیگ ن نے کورونا ریلیف پیکیج سے متعلق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا، 1200 ارب کی خطیر رقم پر آڈٹ رپورٹ پبلک ہونے سے روکی جا رہی ہے، آڈیٹر جنرل نے کورونا ریلیف پیکیج میں سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے۔

اُنہوں نے کہا، معاشی ماہرین 15 کھرب کی رقم کا سوال اٹھا کر حکومت سے رسیدوں کا مطالبہ کررہے ہیں؟۔ کہا کہ، حکومت نے ویکسین کی بروقت بکنگ میں کیوں مجرمانہ غفلت برتی؟۔ بروقت ویکسین منگوالی جاتی تو ہزاروں پاکستانیوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی تھیں۔