Friday, May 17, 2024

پہلے جیمز بانڈ سین کونری 90 برس کی عمر میں چل بسے

پہلے جیمز بانڈ سین کونری 90 برس کی عمر میں چل بسے
November 1, 2020
لاس اینجلس (92 نیوز) مشہور فلم سیریز 007 میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنیوالے سر سین کونری 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ سین کونری نے 007 سیریز کی ابتدائی 6 فلموں میں جیمز بانڈ (جاسوس) کا کردار ادا کیا۔ شان کونری نے آسکر سمیت متعدد ایوارڈ اپنے نام کئے۔ اُنہوں نے برطانوی فنکشنل اسپائی سیریز میں 1962 سے 71 کے درمیان جیمز بانڈ کا مرکزی کردار ادا کیا۔ شان کونری ایڈن برگ کے غریب گھرانے میں پیدا ہوئے،،  فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے  تابوت کو پالش کرنے ، دودھ فروشی اور لائف گارڈ کی نوکری کی۔ معروف اداکار نے اپنی عمدہ پرفارمنس کے باعث آسکر اسمیت کئی ایوارڈز حاصل کیے، جن میں دو بافتا اور 3 گولڈن گلوبز ایوارڈز بھی شامل ہیں، ملکہ برطانیہ نے سن دو ہزار میں انہیں سر کے خطاب سے نوازا۔ جیمز بانڈ سیریز کی پہلی فلم کا نام ڈاکٹر نو تھا، شان کونری نے یو اونلی لیو ٹوائس اور ڈائمنڈ آر فار ایور جیسی شہری آفاق فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے لاسٹ کروسیڈ اور انڈیانا جونز میں بھی عمدہ اداکاری کی۔