Sunday, September 8, 2024

پہلے ججوں کے قلم بولتے تھے اب خود بولتے ہیں  : قائم علی شاہ

پہلے ججوں کے قلم بولتے تھے اب خود بولتے ہیں  : قائم علی شاہ
January 12, 2016
کراچی(92نیوز)شاہ جی نےآج توپوں کارُخ پہلے میڈیا اورپھر ججوں کی طرف کر دیا وکلا کی تقریبِ حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے عدلیہ پر تنقید کے خوب نشتر چلائے  کہنے لگے کہ پہلے ججوں کے قلم بولتے تھے،  اب جج خود بولتے ہیں جس پر سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس احمد علی شیخ  تقریب چھوڑ کر چلے گئے اوروکیلوں نے بھی تقریب کا بائیکاٹ کردیا۔ تفصیلات کےمطابق ملیر بار کے صدر کی تقریب حلف برداری میں  وزیراعلیٰ سندھ نے خصوصی شرکت کی اور عدلیہ کے ساتھ خوب گلے شکوے کیے کہنے لگے سپریم کور ٹ کراچی بینچ میں ہر ماہ ان کیسوں کی سماعت ہوتی ہے جو سندھ حکومت کے خلاف ہوں پہلے ججوں کے قلم بولتے تھے اب جج خود بھی بولتے ہیں۔ اتنا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ کےجسٹس احمد علی شیخ اورصادق حسین بھٹی تقریب چھوڑکر ہی چلےگئے تقریب میں سینئر وکلاء امان اللہ یوسف زئی اور دیگر کو اسٹیج پر نہ بلانے پر وکلاء نے احتجاج شروع کردیا تقریب سے واک آؤٹ کیا اور شیم شیم کے نعرے لگاتے رہے۔ احتجاج کرنے والوں کو منانے کی اسٹیج سے بار بار کوشش کی جاتی رہی مگر ناراض وکلاء  نے کسی کی ایک نہ سنی۔