Sunday, May 19, 2024

پہلے بھی پتنگیں کاٹی ہیں آگے بھی کاٹیں گے: انیس قائم خانی

پہلے بھی پتنگیں کاٹی ہیں آگے بھی کاٹیں گے: انیس قائم خانی
April 24, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ آج کے جلسے میں ایک لاکھ سے پانچ لاکھ کے درمیان عوام  نظر آئے گی۔ پہلے بھی پتنگیں کاٹی ہیں آگے بھی کاٹیں گے۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی باغ جناح میں جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے پہنچے تو اس دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ سے 5 لاکھ کے درمیان عوام جلسے میں شریک ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر سے عوام قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ خواتین کی بڑی تعداد بھی جلسے میں شرکت کرے گی۔ انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام نہ را کی ایجنٹ ہے، نہ لسانیت پر یقین رکھتے ہیں جو خود را کے ایجنٹ ہیں وہی دوسروں پر الزام لگا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جلسے کے فوری بعد پندرہ دن میں پاک سرزمین پارٹی چاروں صوبوں میں دکھائی دے گی۔ جلسے کے اوپر ہونے والے اخراجات پر انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ ہمارے جلسے کے لیے مخیر حضرات نے فنڈ دیا ہے۔ نیک کام ہو رہا ہے اللہ تعالی کی مدد رہے گی۔