Friday, April 26, 2024

پہلے بلے کو ووٹ دو پھر قلم دوات کو ووٹ دو، شیخ رشید

پہلے بلے کو ووٹ دو پھر قلم دوات کو ووٹ دو، شیخ رشید
July 1, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا  ہے کہ پہلے بلے کو ووٹ دیا جائے پھر قلم دوات کو ووٹ دیں ۔ راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  سی پیک کا حامی ہوں لیکن ٹھیکوں میں کرپشن کے خلاف ہوں ، 56 کمپنیاں نہیں شہباز شریف کی فیکٹریاں ہیں ، میں تو صادق اور امین ڈکلیئر ہو گیا لیکن حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس میں پکڑا جائے گا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ  امریکہ جیسی سپر پاور نے مجھے دو بار جہاز سے اتارا ، میرے پاس کوئی گرنیڈ نہیں تھا بلکہ وہ لوگ کہتے تھے کہ میرے سوچ خطرناک ہے ، اقتدار میں آکر 15ہزار نوکریاں دوں گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ  نے کہا کہ صحت کامیابی اور ترقی اللہ دیت اہے ، ہم نے بنکوں سے قرض نہیں لئے اور نہ کارخانے لگائے ہیں ۔