Saturday, May 11, 2024

پہلے بلیک میل ہوئے نہ اب ہونگے ، احتساب کا عمل جاری رہے گا،وزیر اعظم

پہلے بلیک میل ہوئے نہ اب ہونگے ، احتساب کا عمل جاری رہے گا،وزیر اعظم
September 21, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلے بلیک میل ہوئے نہ اب ہونگے ، احتساب کا عمل جاری رہے گا،پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور بابر اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم  عمران خان نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس سے کسی کو پریشانی نہیں ، اے پی سی میں بیٹھے چہروں اور ان کے ذاتی مقاصد سے قوم آگاہ ہے ۔حکومت اور اداروں کے خلاف بیان بازی بھارتی لابی کو خوش کرنے کی عکاسی تھی،ادارے ایک پیج پر اور ملک کے اتحاد کی ضمانت ہیں۔