Thursday, April 25, 2024

پہلے اقامہ پر نکالا، اب کرپشن کے چارجز بھی ثابت ہوگئے ہیں، شاہ محمود قریشی

پہلے اقامہ پر نکالا، اب کرپشن کے چارجز بھی ثابت ہوگئے ہیں، شاہ محمود قریشی
July 8, 2018
مٹیاری (92 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پہلے اقامہ پر نکالا، اب کرپشن کے چارجز بھی ثابت ہوگئے ہیں،  پہلی بار کسی طاقتور شخص پر ہاتھ ڈالا گیا ہے۔ مٹیاری میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ موجودہ پیپلزپارٹی زرداری کی پارٹی ہے، سندھ کے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ ان کے حالات بگڑے ہیں، سندھ میں بہت بڑا پڑھا لکھا طبقہ تبدیلی چاہتا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوگ پی پی اور ن لیگ سے مایوس ہوکر پی  ٹی آئی میں جارہے ہیں۔ لوگوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ انہیں نیا پاکستان چاہیے۔