Sunday, September 8, 2024

پہلی گیند پر چھکا دوسری گیند پر آﺅٹ‘ ورلڈ کپ کا دھماکے دار آغاز ہو گیا

پہلی گیند پر چھکا دوسری گیند پر آﺅٹ‘ ورلڈ کپ کا دھماکے دار آغاز ہو گیا
March 15, 2016
ناگپور (ویب ڈیسک) بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے دھماکے دار مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ آج پہلا میچ میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے اب تک پہلے اوور میں ایک کھلاڑی آﺅٹ پر تیرہ رنز بنا لیے ہیں۔ جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل نے پہلی ہی گیند پر ایشون کو چھکا مار کر ورلڈکپ کے تمام میچز دھواں دھار ہونے کی بنیاد رکھ دی۔ مارٹن گپٹل بدقسمتی سے دوسری گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ ماہرین کرکٹ کی جانب سے امپائر کے فیصلے کو متنازعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کین ولیمسن، مارٹن گپٹل، کورے اینڈرسن‘ گرانٹ ایلیٹ، ناتھن میکولم، ایڈم ملنے، کولن منرو‘ لیوک رونکی‘ مچل سینٹنر‘ ایش سوڈھی اور روز ٹیلر شامل ہیں۔ قبل ازیں ورلڈ ٹی ٹوینٹی سپرٹین راﺅنڈ کا پہلا میچ شروع ہوا تو نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب بھارت نے ایشیا کپ کا فائنل کھیلنے والے سکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔