Friday, March 29, 2024

پہلی مرتبہ نچلے طبقے کیلئے مکان بنائے جائیں گے، عمران خان

پہلی مرتبہ نچلے طبقے کیلئے مکان بنائے جائیں گے، عمران خان
July 15, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پہلی مرتبہ نچلے طبقے کے لئے مکان بنائے جائیں گے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ شعبے میں بہتری سے40صنعتیں قائم ہوں گی،کوشش ہے چھوٹی چھوٹی تعمیراتی کمپنیاں بنائی جائیں، وسائل  اور طلب  کے مطابق مکانات بنائے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کابینہ کل ایک آرڈیننس پاس کرے گی، جس سے مکان بنانے آسان ہوں گے، تنخواہ دار طبقے کے پاس مکان بنانے کے وسائل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  یورپ میں80سے90فیصد بینک قرض سے مکان بنائے جاتے ہیں،  پاکستان میں0.2فیصد بینکوں سے قرض لیکر مکان بناتے ہیں۔