Friday, May 10, 2024

پہلی سہ ماہی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ

پہلی سہ ماہی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ
February 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی ادارہ شماریات نے صنعتوں کی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کردئیے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9 اعشاریہ 66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 16 اعشاریہ 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ پیپر اینڈ بورڈ ٹیکسٹائل سیکٹر، مشروبات، فارما سیکٹر کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق خوراک اور مشروبات سیکٹر میں 41 اعشاریہ 57 فیصد اضافہ ہوا، فارما سیکٹر میں 2 اعشاریہ 83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چمڑے کی صنعت میں 16 اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بیورو آف شماریات کے مطابق الیکٹرونکس کی صنعت میں 15 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ آٹو سیکٹر کی پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آٹو سیکٹر کی پیداوار میں 28 فیصد اور انجینئرنگ پروڈکٹس کی پیداوار میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔