Thursday, May 2, 2024

پہلی سحری پر پکوانوں کے خصوصی انتظامات کئے گئے ‏

پہلی سحری پر پکوانوں کے خصوصی انتظامات کئے گئے ‏
May 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ آگیا ، رمضان المبارک کی پہلی سحری  پر گھروں ، بازاروں اور ہوٹلوں میں خصوصی انتظامات کئے گئے،مقامی لوگوں کے علاوہ اسلام آباد میں کام کاج کے لیے آئے پردیسیوں نے بھی ہوٹلوں کا رخ کیا۔ ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ، لوگوں نے پہلی سحری  میں پراٹھے ، حلوہ پوری ، اور لسی کے خوب مزے اڑائے ، بڑوں کے ساتھ بچوں نے بھی ذوق و شوق سے پہلا روزہ رکھا، پر بازاروں میں کھانے پینے کی دکانوں پر خوب رش رہا۔

رمضان المبارک کی آمد ، حکومت صارفین کےساتھ ہاتھ کرگئی

اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا پورا دن روزے سے رہنے اور عبادات کے لئے  اچھی سحری بہت ضروری ہے ، بازاروں میں مقامی لوگوں کیساتھ ساتھ پردیسی بھی موجود تھے ۔ پہلی سحری پر بازاروں میں خصوصی پکوان تیار کیے گئے جس سے بڑے اور بچے سبھی خوب لطف اندوز ہوئے ۔ دوسری جانب کراچی کےمختلف علاقوں میں سےبجلی غائب رہنے کے باعث شہریوں کو پہلی سحری اندھیرے میں کرنا پڑی ۔ [caption id="attachment_222298" align="alignnone" width="500"]اہلیان کراچی کو سحری اندھیرے میں کرنا پڑی اہلیان کراچی کو سحری اندھیرے میں کرنا پڑی[/caption] بجلی کی عدم فراہمی کےباعث کئی علاقوں میں پانی کابھی بحران رہا ۔ https://youtu.be/70BvBY08YYA نارتھ ناظم آباد سمیت ضلع وسطی کے مختلف علاقے بھی بجلی سے محروم رہے ، شاہ فیصل کالونی میں بھی سحری کے وقت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کےباعث شہریوں کو پریشانی کاسامناکرناپڑا۔