Wednesday, May 8, 2024

پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں فتح کا تاج پاکستان کے اسجد اقبال کے سر پر سج گیا

پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں فتح کا تاج پاکستان کے اسجد اقبال کے سر پر سج گیا
September 7, 2019
 ڈھاکہ (92 نیوز) پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں فتح کا تاج پاکستان کے اسجد اقبال کے سر پر سج گیا۔ دونوں پاکستانی کیوسٹس کے درمیان سنسنی خیز فائنل ڈھاکا میں کھیلا گیا۔ ڈھاکا میں کھیلی گئی پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال اور محمد بلال  مد مقابل ہوئے ۔ آغاز میں  اسجد اقبال نے شاندار کھیل پیش کرتے  ہوئے  محمد بلال  پر برتری  قائم رکھی ۔ مسلسل تین فریمز جیت کر محمد بلال نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میچ برابر کر دیا ۔ آخری اور فیصلہ کن فریم میں اسجد اقبال نے  کامیابی سمیٹ کر چھ کے مقابلے میں سات فریمز سے میچ اپنے نام کرتے ہوئے  سارک چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔