Friday, May 17, 2024

پہلی بار مسلسل 6 ماہ سے ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے اوپر رہیں، وزیر اعظم

پہلی بار مسلسل 6 ماہ سے ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے اوپر رہیں، وزیر اعظم
January 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار مسلسل 6 ماہ سے ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے اوپر رہیں۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ میں لکھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا ریکارڈ ترسیلات زر 2 اعشاریہ 4 ارب ڈالر بھیجنے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پہلی بار مسلسل 6 ماہ سے ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے اوپر رہیں۔ رواں مالی سال کے 6 ماہ میں 14 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آئیں۔ گزشتہ مالی سال کی نسبت ترسیلات زر میں 24 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ہوا۔