Sunday, May 12, 2024

پہلی بار لوگوں میں احتساب کا خوف پیدا ہوا، فرخ حبیب

پہلی بار لوگوں میں احتساب کا خوف پیدا ہوا، فرخ حبیب
October 25, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے پہلی بار لوگوں میں احتساب کا خوف پیدا ہوا۔ بڑے بڑے لوگوں کو جیلوں میں جانا پڑا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا ونگ کا کنونشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ملکت فرخ حبیب نے کہا پہلی مرتبہ لوگوں میں احتساب کا خوف پیدا ہوا۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی کے لئے قوانین بنائے جا رہے ہیں۔ سسٹم بنا دیا ہے، آب آگے معاملہ وکلا کے ہاتھ میں ہے وہ اس پر کتنا عملدرآمد کرتے ہیں۔

مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے انصاف کے حصول میں بہت سے مافیاز آڑے آ رہے ہیں جو طاقتور بھی ہیں اور تجربہ کار بھی، نظام انصاف کی ذمہ داری ہماری ہے۔

لائرز کنونشن میں سینیٹر اعجاز چودھری، پاکستان بار کونسل کے ممبر اشتیاق اے خان اور وکلا رہنماؤں نے شرکت کی۔