Friday, May 17, 2024

پہلی بار ایک دن میں ایک لاکھ افراد نے کورونا ویکسین لگوائی ، اسد عمر

پہلی بار ایک دن میں ایک لاکھ افراد نے کورونا ویکسین لگوائی ، اسد عمر
April 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے پہلی بار ایک دن میں ایک لاکھ افراد نے کورونا ویکسین لگوائی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹ میں  کہا ہے کہ ملک بھر میں ویکسنشن کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ ایک دن میں 1 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینشن ہوئی۔ گزشتہ روز میں ویکسین لگانے والوں کی تعداد 117،852  رہی ۔

اب تک 2.1 ملین لوگوں کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے اور مزید لوگوں کو اندراج کرتے ہوئے دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ 40 سے 50 سال تک عمر کے افراد خود کو ویکسین کے لئے رجسٹر کروائیں۔

دوسری جانب ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ٹویٹ میں  کہا کہ پچاس سال سے زائد عمر کے افراد شناختی کارڈ اور موبائل فون ساتھ لے کر آئیں ۔ 40 سال سے زائد عمر کے افراد 166 پر شناختی کارڈ نمبر بھیجیں ۔