Thursday, March 28, 2024

پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں تن سازی کے مقابلوں کا اہتمام

پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں تن سازی کے مقابلوں کا اہتمام
February 26, 2020
 گوجرانوالہ (92 نیوز) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں تن سازی کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جس میں جونیئر اور سینئر کیٹیگری میں اسی کھلاڑیوں میں زبردست مقابلے ہوئے۔ گوجرانوالہ کے چیمبر ہال میں تن سازی کے مقابلے ہوئے۔ خوبصورت جسامت کے حامل کھلاڑیوں نے اسٹیج پر آ کر مختلف پوز بنائے اور اپنی جسمانی ساخت کی خوب نمائش بھی کی۔ تن سازی کے مقابلے دیکھ کر جہاں لوگ انتہائی خوش نظر آئے تو وہیں کھلاڑیوں کی خوشی بھی قابل دید تھی۔ منتظمین کا کہنا تھا مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوان کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔ مقابلوں کے اختتام پر پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔