Thursday, May 9, 2024

پہلوان انعام بٹ کا گوجرانوالہ پہنچنےپر پر تپاک استقبال

پہلوان انعام بٹ کا گوجرانوالہ پہنچنےپر پر تپاک استقبال
October 16, 2019
گوجرانوالہ ( 92 نیوز)  دوحہ میں ہونے والی بیچ گیمز  میں ملک کا پرچم سر بلند کرنے والے پہلوان انعام بٹ  گوجرانوالہ  پہنچ گئے  جہاں  کھلاڑی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ قومی ہیرو سونے کا تمغہ سجائے  لاہور پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،گوجرانوالہ کے پہلوان بھی اپنے اسٹار کا استقبال کرنے کیلئے ایئر پورٹ پہنچے۔ انعام بٹ کے کامونکی پہنچنے  پر دوستوں اور رشتہ داروں نے پھولوں  کے ہار پہنا کر  شاندار استقبال کیا، پھول کی پتیاں بھی نچھاور کیں ۔ کامونکی میں شاندار استقبال کے بعد قومی ریسلر نے آبائی شہر گوجرانوالہ   کا رخ کیا ، جہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان  کیلئے تیسرا ورلڈ گولڈ میڈل جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کی ، گولڈ میڈل کو مظلوم کشمیری عوام کے نام کرتا ہوں،،ساتھ ہی انعام بٹ نے حکومت سےریسلنگ میں درپیش  مسائل کے حل کے لیے مدد مانگ لی۔ انعام بٹ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ریسلنگ پر توجہ دے تو پاکستان اولمپکس اور دیگر ایونٹس میں مزید میڈلز جیت سکتا ہے۔ انعام بٹ نے دوحہ میں منعقد ہونے والی بیچ گیمز میں 90کلوگرام کیٹیگری میں جارجیا کے پہلوان کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔