Thursday, March 28, 2024

پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ آسٹریلیا کے نام

پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ آسٹریلیا کے نام
November 29, 2015
ایڈیلیڈ(سپورٹس ڈیسک)کرکٹ کی تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2 صفر سے کامیابی حاصل کرلی۔ تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ڈے اینڈ نائٹ میچ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ نے میزبان آسٹریلیا کو 187 رنز کا ہدف دیا تھا جسے کینگروز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے یہ تاریخی میچ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا ،اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے 3 میچوں کی سیریز بھی 2 صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔ کرکٹ کی تاریخ کے اس میچ کی ایک اور انوکھی بات یہ تھی کہ اس میں لال گیند کے بجائے گلابی گیند کا استعمال کیا گیا۔ کیویز کے  187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینگروز نے بیٹنگ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا تاہم 66 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم دباؤ میں نظر آنے لگی تاہم اس موقع پر شان مارش اور مچل مارش نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کے بولرز نے بھی  بہترین  بولنگ کا مظاہرہ کیا  اورآسٹریلیا کے 7 کھلاڑی آؤٹ کرکے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا تاہم کینگروز 3 وکٹیں گرنے سے  قبل ہدف حاصل کرنے میں کام یاب ہوگئے۔ 9وکٹیں حاصل کرنے پر آسٹریلوی باؤلر ہیزل ووڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔