Thursday, April 25, 2024

پہلا ٹیسٹ : کیویز 200رنز پر ڈھیر

پہلا ٹیسٹ : کیویز 200رنز پر ڈھیر
November 19, 2016

کرائسٹ چرچ (ویب ڈیسک) کرائسٹ چرچ میں پاکستانی کی بیٹنگ جاری ہے۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم 200رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق تیسرے دن کے آغاز پر نیوزی لینڈ نے اپنی نامکمل اننگز 104 رنز تین کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی مگر کیویز کو شروع میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب ہنری نیکولز اپنے انفرادی سکور میں صرف ایک سکور کا اضافہ کر کے 30 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے جبکہ جیت راول اپنے سکور میں کوئی اضافہ نہ کر سکے اور 55 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بعد میں آنے والا کوئی بھی بلے باز پاکستان کی تباہ کن باولنگ کا ڈٹ کر سامنا نہ کر سکا اور پوری ٹیم کل کے مجموعی سکور میں 94 رنز کا اضافہ کر سکی۔ گرینڈ ہوم29، ٹم ساودی 22، ویگنر21 جبکہ واٹلنگ 18رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب باولر راحت علی رہے۔ انہوں نے کیویز کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عامر اور سہیل خان نے تین‘ تین شکار کئے۔

دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان پر 67 رنز کی برتری حاصل کی جسے تین وکٹوں کے نقصان پر پاکستان نے ختم کیا۔ پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں اپنے باقی ماندہ بیٹسمینوں کی مدد سے نیوزی لینڈ پر زیادہ سے زیادہ برتری حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اوپنر سمیع اسلم 7 ‘ بابراعظم 29‘ یونس خان ایک رنز پر آﺅٹ ہوئے۔