Tuesday, May 14, 2024

پہلا ٹیسٹ، جنوبی افریقہ 220 رنز پر ڈھیر، پاکستان کے 4 وکٹ پر 33 رنز

پہلا ٹیسٹ، جنوبی افریقہ 220 رنز پر ڈھیر، پاکستان کے 4 وکٹ پر 33 رنز
January 26, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ، کا پہلا روز باؤلرز کے نام رہا۔ دونوں ٹیموں کی چودہ وکٹیں گر گئیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز بنا لیے۔

چودہ سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پروٹیز پاکستانی اسپن کی گھومتی بالوں کے جال میں پھنس گئی، پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پاکستان کیخلاف 220، رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ یاسر شاہ کی شاندار باؤلنگ، تین جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

شاہین شاہ آفریدی اور ڈیبیو کرنے والے نعمان علی نے دو دو شکار کیے۔ حسن علی ایک وکٹ حاصل کر سکے۔ قومی کھلاڑیوں نے دو کیچ بھی ڈراپ کیے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈین ایلگر 58 اور جارج لینڈے 35رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، فاف ڈوپلیسی 23، کپتان ڈی کوک 15،مارکرم 13رنز بنا سکے۔ ڈوسن اور ٹیمبا 17،17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

این رچ مورٹج اور کیشو مہاراج بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، لنگی صرف آٹھ رنز بنا سکے۔

جواب میں پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز بنا لیے۔ بابر اعظم سات، عمران بٹ نو اور عابد علی چار رنز بنا سکے۔ اظہرعلی اور فواد عالم 5 ،5 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا نے 2 شکار کئے، نورٹجی اور مہاراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔