Thursday, April 25, 2024

پہلا ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے پہلے روز پاکستان کیخلاف 4 وکٹ پر 253 رنز بنالیے

پہلا ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے پہلے روز پاکستان کیخلاف 4 وکٹ پر 253 رنز بنالیے
November 26, 2021 ویب ڈیسک

چٹاگانگ (92 نیوز) چٹاگانگ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے پر بنگلہ دیش نے پہلے روز پاکستان کیخلاف 4 وکٹ پر 253 رنز بنالیے۔ 

بنگلہ دیش کی ابتدائی چار وکٹیں 49 رنز پر گرنے پر مشفیق الرحیم اور لٹن داس پاکستانی باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

پاکستانی باؤلرز نے آغاز میں شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے بلے بازوں کو جم کرکھیلنے کا موقع نہ دیا اورصرف 49 رنز پر بنگلہ دیش کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ شادمان اسلام، سیف حسن اور ناظم الحسین نے 14، 14 رنز بنائے۔ کپتان مومن الحق 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مشفیق الرحیم اور لٹن داس نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور پہلے روز کھیل کے اختتام تک ٹیم کا اسکور 253 رنز تک پہنچا دیا، لٹن داس 113 اور مشفیق الرحیم 82 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، ساجد خان اور فہیم اشرف نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔