Sunday, September 8, 2024

پہلا ٹی ٹوینٹی !!! پاکستان اور نیوزی لینڈ کل ایک دوسرے سے مقابلے کیلئے تیار

پہلا ٹی ٹوینٹی !!! پاکستان اور نیوزی لینڈ کل ایک دوسرے سے مقابلے کیلئے تیار
January 14, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم کی قیادت شاہدآفریدی‘ کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیم سن ہوں گے۔ اوپننگ میں احمد شہزاد کا مارٹن گپٹل سے جوڑ پڑے گا۔ پاکستانی بیٹنگ لائن کو محمد حفیظ، عمراکمل، نیوزی لینڈ کو گرانٹ ایلیٹ اور راس ٹیلرسہارا دیں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغازکل سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل جب ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ کے لیے آکلینڈ کے میدان میں اتریں گی تو پاکستان کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے جبکہ کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیم سن ہوں گے۔ ولیمسن کے مقابلے میں آفریدی زیادہ تجربہ کار کھلاڑی اور کپتان ہیں۔ اوپننگ میں احمد شہزاد کا جوڑ پڑے گا مارٹن گپٹل سے۔ احمد شہزاد نے سینتیس جبکہ مارٹن گپٹل نے چون میچز کھیلے ہیں۔ پاکستانی بیٹنگ لائن کو محمد حفیظ اور عمر اکمل جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی سے تقویت ملے گی تو نیوزی لینڈ کا حوصلہ بڑھانے کے لیے گرانٹ ایلیٹ اور راس ٹیلر موجود ہیں۔ آل راونڈرز کے شعبے میں پاکستان کے پاس شعیب ملک جیسا تجربہ کار کھلاڑی موجود ہے تو نیوزی لینڈ کو کوری اینڈرسن کا ساتھ حاصل ہے۔ وکٹ کیپنگ میں سرفراز احمد کا سامنا ہو گا لیوک رونکی سے۔ رونکی نے اکیس جبکہ سرفراز نے دس میچ کھیلے ہوئے ہیں۔ جارح بلے بازی میں پاکستان کے انور علی اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو آمنے سامنے ہوں گے۔ انور علی میچ جتوانے والے کھلاڑی ہیں تو کولن منرو نے بھی نیوزی لینڈ کی طرف سے تیز ترین نصف سنچری بنا رکھی ہے۔ باو¿لنگ کے شعبے کو دیکھیں تو پاکستان کے پاس وہاب ریاض، محمد عامر اور عمر گل جیسے تیز رفتار باو¿لر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے پاس ٹرینٹ بولٹ، ایڈم ملنے اور میٹ ہنری جیسا اٹیک موجود ہے۔