Friday, March 29, 2024

پہلا ٹی ٹوینٹی : سرفراز الیون کی کالی آندھی کو شکست‘ عماد وسیم مین آف دی میچ

پہلا ٹی ٹوینٹی : سرفراز الیون کی کالی آندھی کو شکست‘ عماد وسیم مین آف دی میچ
September 24, 2016
دبئی (92نیوز) دبئی کے صحرا میں شاہینوں کا زور چل گیا۔ کالی آندھی کا کوئی کھڑاک نہ ہوا۔ پاکستان نے پہلا ٹی ٹوینٹی نو وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔ عماد وسیم نے ویسٹ انڈیز کے پانچ کھلاڑی ٹھکانے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے کالی آندھی کو قابو کیا باولرز نے اور پھر بلے بازوں نے ویسٹ انڈیز کے باولروں کی دل کھول کر پٹائی کی اور یوں پہلے میچ میں سرفراز الیون جیت سے سرفراز ہو گئی۔ سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوس اور جانسن چارلس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ابتدا میں پاکستانی بولرز نے کالی آندھی کی ایک نہ چلنے دی اور آدھی ٹیم 22 رنز پر پویلین بھیج دی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو براوو نے مشکلات میں سنبھالا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 55 رنز کی شاندارکھیلی جس کے باعث کالی آندھی کی جان میں جان آئی۔ ڈیرین براوو 55 رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر آخری اوور میں عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شرجیل خان اور خالد لطیف کریز پر آئے تو شرجیل خان نے جارحانہ بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم وہ زیادہ دیر تک کریز پر نہ رک سکے اور 17 گیندوں پر 22 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ بابر اعظم نے 37 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔ خالد لطیف نے بھرپور ساتھ دیا۔ یوں قومی ٹیم نے ہدف 14.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔ 5 وکٹیں حاصل کرنے پر عماد وسیم مین آف دی میچ قرار پائے۔