Friday, May 3, 2024

پہلا ٹی ٹونٹی: پاکستان نے سری لنکا کو 176رنز کا ہدف دیدیا

پہلا ٹی ٹونٹی: پاکستان نے سری لنکا کو 176رنز کا ہدف دیدیا
July 30, 2015
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میں سری لنکا کو جیت کے لیے ایک سو چھہتر رنز کا ہدف دیا ہے پاکستان کی طرف سے شعیب ملک، احمد شہزاد اور عمر اکمل نے چھیالیس چھیالیس رنز سکور کیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹی ٹوینٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں پرایک سو پچھہتر رنز بنائے۔ مختار احمد اور احمد شہزاد نے بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم مختار احمد صرف دو رنز بنا سکے جبکہ احمد شہزاد نے چھیالیس رنز بنائے۔ محمد حفیظ سترہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عمر اکمل نے تئیس گیندوں پر تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے چھیالیس رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ شاہد آفریدی آٹھ رنز بنا سکے۔ شعیب ملک چھیالیس اور انور علی بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔ شعیب ملک کی بیٹنگ کے دوران پویلین میں بیٹھی ثانیہ مرزا بھی تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کرتی رہیں۔ سری لنکا کی طرف سے تھسارا پریرا نے دو جبکہ کپتان ملنگا، میتھیوز اور فرنینڈو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔