Tuesday, April 23, 2024

دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 161 رنز کا ہدف دے دیا

دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 161 رنز کا ہدف دے دیا
September 25, 2016
دبئی(92نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان یواے ای میں کھیلی جانیوالی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے کالی آندھی کو 161 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے کپتان بریتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی طرف سے شرجیل خان آج پھر کوئی قابل ذکرکارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 2 رنز بناکر چلتے بنے جبکہ بابراعظم  19 سکوربناکر آوٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے۔ جارح مزاج بلے باز خالد لطیف بھی 40 رنز بناکر رن آوٹ ہوگئے جس کے بعد شعیب ملک اور سرفراز احمد نے میدان سنبھالا اور سکور کو رکنے نہ دیا تاہم شعیب ملک بھی 37 رنز بناکر آوٹ ہوگئے ۔کپتان سرفرازاحمد 46رنز جبکہ عمر اکمل ایک سکور بناکر ناٹ آوٹ رہےاورسکور 160 کا پہنچا دیا  ۔