Friday, May 17, 2024

پہلا ٹی ٹوئنٹی، زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹںگ کا فیصلہ

پہلا ٹی ٹوئنٹی، زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹںگ کا فیصلہ
November 7, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) زمبابوے نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹںگ کا فیصلہ کرلیا۔ قومی ٹیم میں اسپنر عثمان قادر کا ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو ہوا ہے۔ قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے  کہ زمبابوین ٹیم کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، 4 فاسٹ باؤلرز اور ایک اسپنر کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ راولپنڈی اسٹیڈیم پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کی میزبانی کر رہا ہے، فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ٹیم کے ہمراہ 27 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ دونوں ٹیموں نے گذشتہ روز اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لیے راولپنڈی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور باؤلنگ میں مزید نکھار لانے کے لیے تین گھنٹے ٹریننگ کی۔