Tuesday, April 16, 2024

پہلا ٹی ٹوئنٹی، رضوان اور حیدر نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کردیا

پہلا ٹی ٹوئنٹی، رضوان اور حیدر نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کردیا
December 13, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ دوسرا میچ آج پھر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شاہینوں کی اونچی پرواز، پہلے بلے بازوں نے دھاک بٹھائی، پھر باؤلرز نے کالی آندھی کا زور توڑا۔ 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ویسٹ انڈیز ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستانی باؤلرز نے ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم کو ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہونے دیا۔

اس سے پہلے پاکستان نے مہمان ٹیم کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز جوڑے۔ محمد رضوان، حیدرعلی اور محمد نواز کی طوفانی بیٹنگ نے کیریبینز کو بے بس کردیا۔

محمد رضوان نے 52 گیندوں پر 78، محمد نواز نے 10 گیندوں پر 30 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ حیدرعلی کا بلا بھی خوب چلا، 39 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔

حیدر علی کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پاکستان کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 1 صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج پھر کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔