Tuesday, April 16, 2024

پہلا ٹی ٹوئنٹی، آسٹریلیا کی سری لنکا کو 134رنز سے شکست

پہلا ٹی ٹوئنٹی، آسٹریلیا کی سری لنکا کو 134رنز سے شکست
October 27, 2019
ایڈیلیڈ (92 نیوز) پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کرنیوالی سری لنکن ٹیم کے کس بل کینگروز نے نکال دئیے۔ آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 134رنز سے شکست دیدی ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 233 رنز کا پہاڑجیسا ہدف دیا۔ سالگرہ بوائے ڈیوڈ وارنر نے محض 56 گیندوں پر 100 رنز بنائے، جس میں 10 چوکے چار چھکے شامل تھے۔ کپتان آرون فنچ نے 64 اور گلین میکسویل نے 62 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن آسٹریلوی باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ 6 کھلاڑی ڈبل فگرتک نہ پہنچ سکے۔ سری لنکن ٹیم مقررہ اوورز میں 99 رنز ہی بناسکی۔ ڈیوڈ وارنر مین آف دی میچ قرار پائے۔