Saturday, April 27, 2024

پہلا ٹی 20،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پہلا ٹی 20،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
January 22, 2018

ویلنگٹن (92 نیوز) پہلےٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے 106 رنز کا ہدف 3 وکٹ پر حاصل کر لیا ۔  کیویز کیخلاف شاہینوں کی ناقص پرفارمنس کا تسلسل برقرار ہے۔
دورہ نیوزی لینڈ میں گرین شرٹس کی شکستوں کی ڈبل ہیٹرک ہوگئی ۔ مختصر فارمیٹ کا پہلا معرکہ بھی کیویز کے نام رہا  ۔ نیوزی لینڈ نے پہلا ٹی 20 سات وکٹوں سے جیت لیا ۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک بار پھر ناقص بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پوری ٹیم صرف 105 رنز ہی بنا پائی  ۔ صرف دو بلے بازوں نے ڈبل فگر کو چھوا ۔

نیوزی لینڈ نے 106 رنز کا مقررہ ہدف 16 ویں اوور میں تین  وکٹوں پر حاصل کیا  ۔ کولن منرو  49 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔  گپٹل نے 2 ،فلپس نے 3 رنز بنائے  ۔ ٹام بروس نے 26 رنز اسکور کیے   ۔

کولن منرو کو شاندار کارکردگی دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا  گیا  ۔ کیویز نے تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ۔