Thursday, April 18, 2024

پہلا ٹی 20، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے ہرا دیا

پہلا ٹی 20، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے ہرا دیا
November 1, 2018
دبئی (92 نیوز) شاہینوں کا کیویز کیخلاف سیریز میں فاتحانہ آغاز ہوا۔ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے شکست دے دی۔ 149رنز کے ہدف میں بلیک کیپس کے اوپنرز نے 50 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ کولن منرو نے 58 رنز کی اننگز ، گلین فلپس 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوپنرز کے آؤٹ ہونے پر نیوزی لینڈ کا مڈل آرڈر مشکلات کا شکار ہو گیا اور وقفے، وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں لیکن ایک اینڈ پر کھڑے روز ٹیلر نے ٹیم کو سنبھالا دیا رکھا۔ حسن علی کی شاندار باؤلنگ نے میچ کا نقشہ بدل دیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم 146 رنز بنا سکی۔ روزٹیلر نے 42 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے تین کیویز کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے پہلے پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 148 رنز اسکور کیے۔ اوپنرز عمدہ کار کردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ محمد حفیظ اور کپتان سرفراز احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ محمد حفیفظ 45 اور سرفراز احمد 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سرفراز الیون کو تین میچوں کی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔