Friday, May 17, 2024

پہلا ٹی 20، پاکستان نے زمبابوے کو 6وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20، پاکستان نے زمبابوے کو 6وکٹوں سے شکست دے دی
November 7, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) پہلا ٹی 20 میچ بھی پاکستان کے نام ، پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست  دیکر سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کر لی۔

پہلا ٹی 20 میچ بھی پاکستان نے جیت لیا ، زمبابوے کی ٹیم نے  ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا  اور مقررہ 20 اوورز میں  6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے ۔

اوپنر اور کپتان چیمو چبابھابغیر کوئی اسکور بنائے محمد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔ اوپنر اور وکٹ کیپر بلے باز برینڈن ٹیلر بھی 20 رنز ہی بنا پائے ، وہ برتھ ڈے بوائے حارث رؤف کی گیند پر حیدر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔

ٹاپ آرڈر سین ولیمز ڈیبیو کرنے والے عثمان قادر کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔ مڈل آرڈر بلے باز ویسلے مدھویرنے ٹیم کی ڈولتی ناؤ کو سہارا دینے کی کوشش کی اور ناقابل شکست 70 رنز بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور وہاب ریاض نے دو دو ، محمد حسنین اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

157 رنز کے تعاقب میں فخر زمان اور کپتان بابر اعظم اوپنر  کے طور پر میدان میں اترے اور36 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جہاں فخر زمان 12 گیندوں پر ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 19 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔

کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 55 گیندوں پر ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 82 رنز  بنائے ، وہ چٹارا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔حیدر علی نے 7 اور محمد حفیظ نے 36 رنز کی اننگز کھیلی ۔

زمبابوے کی جانب سے موزا ربانی نے 2،چٹارا اور نگاروا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

کپتان بابر اعظم کو 82 رنز بنانے پر  پلیئر  آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ پاکستان نے ٹی 20 سیریز میں 0-1سے برتری حاصل کرلی ۔