Monday, September 16, 2024

پہلا ٹی 20، ٹی شرٹس کی خریداری میں اضافہ ہو گیا

پہلا ٹی 20، ٹی شرٹس کی خریداری میں اضافہ ہو گیا
March 31, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں پی ایس ایل کے بعدپاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان میچ سے قبل ہی ٹی شرٹس خریداروں کی تعدادمیں اضافہ ہوگیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم ایک بار پھر غیر ملکی ٹیمیوں کی میزبانی کے لئے تیار ہے ،  کرکٹ دیوانے بھی کھلاڑیوں کو ایکشن میں  دیکھنے کو بے قرار ہیں ۔

شائقین نے بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے اور سیٹیاں بجانے کی کر لی تیاری،

کرکٹ کے متوالوں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے  ناموں والوں شرٹیں بھی خرید لیں۔

طویل عرصے کے بعد کرکٹ کے میدان آباد ہونے پر شائقین کرکٹ بھی خوش ہیں۔