Tuesday, April 16, 2024

پہلا ٹی 20 ، قومی ٹیم کا آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف

پہلا ٹی 20 ، قومی ٹیم کا آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف
November 3, 2019
 سڈنی (92 نیوز) پہلے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دے دیا۔ بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ بارش کی وجہ سے میچ 15 اوور تک محدود کیا گیا۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 92 رنز پر گر گئی۔ آصف علی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے 15 اوور میں پانچ وکٹوں پر 107 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 59 رنز بنا کر ناٹ ؤؤت رہے۔ محمد رضوان نے 31 اور آصف علی نے 11 رنز بنائے۔ فخر زمان اور عماد وسیم کھاتا ہی نہ کول سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور کین رچرڈ سن نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ مختصر ترین فارمیٹ کے باہمی مقابلوں میں قومی ٹیم کا آسٹریلیا کیخلاف پلڑا بھاری ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 20 بار آمنے سامنے ہوئیں ، 13 بار شاہینوں نے میدان مارا جبکہ 7 بار کینگروز نے کامیابی حاصل کی۔