Saturday, April 27, 2024

پہلا ویمن ون ڈے، پاکستان کی بنگلہ دیش کو 29 رنز سے شکست

پہلا ویمن ون ڈے، پاکستان کی بنگلہ دیش کو 29 رنز سے شکست
November 2, 2019
لاہور (92 نیوز) ویمن ون ڈے سیریز کے پہلے معرکہ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 29 رنز سے دھول چٹادی۔ قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 215 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا، جواب میں بنگلہ دیشی ویمن ٹیم نے 186 رنز پر ہتھیار ڈال دئیے۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 216 رنز کا ہدف دے دیا۔ قومی بلے باز ناہیدہ خان 68 اور کپتان بسمہ معروف 39 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ جواب میں مہمان بنگلہ دیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور 186 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ پاک بنگلہ دیش ویمن ٹیموں کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 4 نومبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین ہونیوالی 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی خواتین نے کلین سویپ کیا تھا۔