Friday, April 19, 2024

پہلا ون ڈے: پاکستان کو 92 رنز سے شکست

پہلا ون ڈے: پاکستان کو 92 رنز سے شکست
January 13, 2017
برسبین(92نیوز)پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانیوالے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 92رنز سے شکست دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے جانیوالے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں شاہینوں نے تو چل میں آیا کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ذلت آمیز شکست کا مزہ چکھ لیا ہے ۔ پاکستانی بیٹس مینوں نےبالرز کی محنت پر بھی پانی پھیر دیا ہے ۔ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو بالرز نے 268 رنز تک محدود رکھا تاہم بلے بازوں کے روایتی کھیل نے ایک بارپھر لٹیا ڈبو دی ۔ آسٹریلین باولنگ کے سامنے کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 176پر پویلین لوٹ گئی ۔