Tuesday, April 23, 2024

پہلا ون ڈے : پاکستان نے انگلینڈ کو 261رنز کا ہدف دیدیا

پہلا ون ڈے : پاکستان نے انگلینڈ کو 261رنز کا ہدف دیدیا
August 24, 2016
ساؤتھمپٹن(92نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانیوالے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 261 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ قبل ازیں پاکستانی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ محمد حفیظ اور شرجیل خان کے جلدی آوٹ ہونے کے باوجود اظہر علی اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ سرفراز احمد کی ففٹی کی بدولت پاکستانی ٹیم 260 سکور کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ پاکستان نے انگلینڈ کو 261 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے ۔