Friday, May 3, 2024

پہلا ون ڈے ، پاکستان انڈر 19 نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

پہلا ون ڈے ، پاکستان انڈر 19 نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
December 27, 2017

میلبورن ( 92 نیوز ) پاکستان اور آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ کے دوران پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ صرف 9 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کی دو وکٹیں گر چکی تھیں ۔

میکینزی ہاروی اور آرون ہارڈی کی 94رنز کی شراکت نے کینگروز کا اسکور 241 تک پہنچا دیا ۔

میزبان ٹیم کی جانب سے میکنزی ہاروی نے 136رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اکستان کی جانب سے موسیٰ خان نے 4اور ارشد اقبال نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ پر اعتماد رہی ۔

اوپنر نے 52 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔

گرین شرٹس  نے ہدف 4 وکٹوں پر  حاصل کر لیا ۔

پاکستان کی جانب سے علی زریاب اور سعد خان نے نصف سنچریاں اسکور کیں ۔ کینگروز کی جانب سے نیل اسمتھ اور آرون ہارڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔