Sunday, May 12, 2024

پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست

پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست
March 20, 2021

ڈونیڈن (92 نیوز) نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ڈونیڈن میں ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 131 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹرینٹ بولٹ نے چار کھلاڑیوں کا شکار کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جیمز نیشام اور مچل سینٹنر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، گپٹل 38 رنز بنا سکے، ہینری نکولس 49 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔