Wednesday, April 24, 2024

پہلا فلو انسان کی آئندہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے : تحقیق

پہلا فلو انسان کی آئندہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے : تحقیق
November 17, 2016

لندن (ویب ڈیسک) ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کسی شخص کا فلو (نزلے) کی کسی نئی قسم میں مبتلا ہونے کے امکان کے بارے میں جزوی طور پر اس وائرس سے پتا چل سکتا ہے جس سے وہ پہلی بار متاثر ہوا ہو۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف اریزونا اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق سے یہ بات واضح کرنے میں مدد ملی ہے کہ بعض وبائی فلو کیسے کم عمر کے لوگوں میں سخت قسم کی بیماریوں کا موجب ہوتے ہیں اور ان میں زیادہ مہلک ثابت ہوتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے صرف دو قسم کی پروٹین ہوتی ہیں اور لوگ صرف اسی سے تحفظ پاتے ہیں جس سے ان کا جسم پہلی بار ملا ہو لیکن دوسری پروٹین سے انھیں ہمیشہ خطرہ لاحق رہتا ہے۔ محققین کے مطابق اس سے وبائی امراض کے مختلف مراسلوں کو سمجھنے میں آسانی ہوسکتی ہے۔