Sunday, May 19, 2024

پہلا آئس ہاکی میچ پاکستان فضائیہ نے جیت لیا

پہلا آئس ہاکی میچ پاکستان فضائیہ نے جیت لیا
December 29, 2018
نلتر (92 نیوز) پاکستان کا پہلا آئس ہاکی میچ سخت مقابلے کے بعد پاکستان فضائیہ نے جیت لیا۔ پاکستان کی تاریخ کا پہلا آئس ہاکی میچ آج نلتر میں کھیلا گیا۔ یہ میچ پاکستان ائیر فورس اور جی بی اسکاؤٹس کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ دونوں جانب سے کھلاڑیوں نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا لیکن کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت میں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ پر کیا گیا جس میں پاکستان ائیر فورس کے کھلاڑی شاہ سیار نےمیچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کر کے پاک فضائیہ کو فتح سے ہمکنار کیا۔