Monday, September 16, 2024

پھپھوندی سے ہونیوالا انفیکشن سالانہ 10لاکھ افراد کو موت کے منہ میں پہنچا دیتا ہے : محققین

پھپھوندی سے ہونیوالا انفیکشن سالانہ 10لاکھ افراد کو موت کے منہ میں پہنچا دیتا ہے : محققین
July 7, 2016
لندن (ویب ڈیسک) طبی محققین نے کہا ہے کہ پھپھوندی (فنجائی)سے ہونے والا انفیکشن ملیریا یا کینسر کی نسبت زیادہ انسانوں کی جان لیتا ہے لیکن اس پر توجہ نہیں دی جاتی۔ تفصیلات کے مطابق سکاٹش یونیورسٹی آف ایبرڈین کے طبی محققین کا کہنا ہے کہ پھپھوندی سے پیدا ہونے انفیکشن سے ان افراد کی جان کو زیادہ خطرہ ہے جن کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ دنیا میں ہر سال دس لاکھ سے زائد افراد پھپھوندی سے ہونے والی بیماریوں سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس سب کے باوجود اسکی ویکسین دستیاب نہیں۔ واضح رہے کہ پھپھوندی کی 50 لاکھ سے زائد اقسام ہیں لیکن اس کی عموماً تین قسمیں ایسپرگیلس‘ کرپٹوکوکسس اور کینڈیڈا انسانوں کو موت کے منہ میں لے جاتی ہیں۔ طبی محققین کے مطابق کینسر تھراپی اور اعضاءکی پیوندکاری کے بعد استعمال ہونے والی ادویات کا استعمال کرنے والوں کو ان انفیکشنز کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔