Friday, September 20, 2024

پھولنگر: مشکوک سامان سے بھرا ٹرک قبضے میں لے لیا گیا

پھولنگر: مشکوک سامان سے بھرا ٹرک قبضے میں لے لیا گیا
March 31, 2016
 پھولنگر(92نیوز)پھول نگر میں بائی پاس کے قریب پولیس اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک سامان سے بھرا  ٹرک قبضے میں لے لیاجبکہ  ملزم فرار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران مشکوک ٹرک کو روک لیا، ٹرک رکنےپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ٹرک قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی، ذرائع نے بتایا کہ ٹرک کوئٹہ سے لاہور جا رہا تھا۔