Saturday, April 27, 2024

پھلوں اور سبزیوں کا استعمال مہلک امراض کا خطرہ کم کرتا ہے

پھلوں اور سبزیوں کا استعمال مہلک امراض کا خطرہ کم کرتا ہے
January 2, 2017

 لندن(ویب ڈیسک) نوعمری میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال  ادھیڑ عمر میں مہلک بیماریوں سے بچاتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو افراد نوعمری میں پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال  کرتے ہیں ایسے افراد میں اس  کا اثر ادھیڑ عمر تک برقرار رہتا ہے ۔ نوعمری میں کھائی جانے والی سبزیوں اور پھلیوں کی وجہ سے بیس سال بعد شریان قلب کے امراض کا خطرہ پچیس فیصد تک کم ہوجاتا ہے ۔ اس حوالے سے برطانوی ماہر امراض ڈاکٹرمائیکل میڈینا نے کہا ہے کہ انسان اگر ابتدائی عمر سے صحت مند غذاؤں کا استعمال کرے تو یہ مستقبل میں اس کی صحت کیلئے مفید ثابت ہوتا ہے ۔