Monday, September 16, 2024

پھل، سبزیاں نفسیاتی امراض سے بچا کر چاق و چوبند رکھتی ہیں: تحقیق

پھل، سبزیاں نفسیاتی امراض سے بچا کر چاق و چوبند رکھتی ہیں: تحقیق
February 14, 2017

ولنگٹن (ویب ڈیسک) ماہرین نفسیات کہتے ہیں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال انسان کو کئی نفسیاتی امراض سے دور کرکے چاق و چوبند رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف اوٹاگو سے وابستہ ماہرین کے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ ایسے افراد جو سبزیوں اور پھلوں کو اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیں صرف دو ہفتوں میں ان کے رحجان، جوش اور سرگرمی میں واضح مثبت تبدیلیاں نوٹ کی گئیں۔

ماہرین نے دو ہفتوں پر مشتمل اپنے تجربے میں تین گروپوں کی غذائی عادات اور اس کا زیرتجربہ افراد کی نفسیات پر اثرات سے تعلق کا مشاہدہ کیا۔

ماہرین کے مطابق جن افراد کو پھل اور سبزیاں کھلائی گئیں ان میں سرگرمی، خوشی اور توانائی دیگر گروپوں سے زیادہ تھی۔ اس تحقیق سےظاہر ہوتا ہے کہ پھل اور سبزیاں کسی بھی انسان کی نفسیاتی صحت پر فوری اثرانداز ہوتی ہیں۔