Friday, May 17, 2024

پھل توڑنے کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا سہارا

پھل توڑنے کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا سہارا
October 31, 2021 ویب ڈیسک

پیرس (ویب ڈیسک) فرانسیسی فارمر نے مہنگی لیبر اورکم وقت میں زیادہ پھل توڑنے کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی کا سہارا لے لیا۔

فرانسیسی فارمر کی جانب سے استعمال کیے جانے والے ڈرونز میں سنسر اور کیمرے لگے ہوئے ہیں، جو پھل کو ٹارگٹ کرکے توڑتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرونز ایک ترتیب سے پھل توڑ کر باکسز میں ڈال رہے ہیں، ڈرونز کو موبائل فون سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔