Wednesday, April 24, 2024

پھالیہ ،پکنک منانے کیلئے 3بچے دریائے چناب میں ڈوب گئے

پھالیہ ،پکنک منانے کیلئے 3بچے دریائے چناب میں ڈوب گئے
August 25, 2018
پھالیہ( 92 نیوز) پھالیہ میں پکنک منانے کیلئے آئے 3 بچے دریائے چناب میں ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی جب کہ پاک آرمی کے غوطہ خور بھی بچوں کی تلاش میں  مصروف ہیں ۔ ڈوبنے والوں میں دو بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔بد نصیب خاندان پکنک منانے پھالیہ دریائے چناب پر آیا تھا کہ بے رحم موجوں نے بہا لیا۔