Thursday, April 25, 2024

پکڑ دھکڑ کے چکر میں ہر چیز مفلوج ہو چکی ، نفیسہ شاہ

پکڑ دھکڑ کے چکر میں ہر چیز مفلوج ہو چکی ، نفیسہ شاہ
January 3, 2019
حیدر آباد (92 نیوز) پاکستان پیپلپز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا پکڑ دھکڑ کے چکر میں ہر چیز مفلوج ہو چکی ہے۔ حکومت کے پاس انتقام کے سوا کوئی ایشو نہیں۔ نفیسہ شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا دو روز پہلے سپریم کورٹ حکومت پر ای سی ایل پر نام ڈالنے پر برہم ہوئی۔ چیف جسٹس نے 172 لوگوں کے نام ای سی ایل پر ڈالنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس کے سوالات پر حکومت کے پاس جواب نہیں تھے۔ نفیسہ شاہ نے کہا چیف جسٹس نے پوچھا وزیر اعلی سندھ کا نام کیوں ای سی ایل پر ڈالا گیا۔ حکومت نے ای سی ایل سے نام نہ نکال کر توہین عدالت کی۔ انہوں نےکہا حکومت انتقامی کاروائی کررہی ہے۔ حکومت ایف آئی اے کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ امید ہے سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے گی۔ پاکستان پیپلپز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا حکومت پٹرولیم قیمتوں پر ٹیکس لگا کر بھتہ خوری کر رہی ہے۔ دو بار روپے  کی قدر کم ہوئی۔ وزیر اعظم نے تین ماہ میں چین، سعودی عرب، یو اے ای سے ڈالر مانگے۔ چین سے کمرشل بنیادوں قرضہ لیا۔ نفیسہ شاہ نے کہا حکومت نے صرف چار روپے پٹرول کی قیمت  کم کی۔ عالمی سطح پر 4 ارب ڈالر کے جرمانے ہوئے ہیں۔ حکومت کے پاس کوئی سمت  اور کوئی روڈ میپ نہیں۔ انہوں نے کہا منی بجٹ کیوں لارہے ہیں، کیا نئے سال پر مہنگائی کا نیا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔