Monday, May 6, 2024

پچیسویں پائپ ماسٹرز سرفنگ مقابلوں میں سرفرز کا شاندار مہارت کا مظاہرہ

پچیسویں پائپ ماسٹرز سرفنگ مقابلوں میں سرفرز کا شاندار مہارت کا مظاہرہ
December 12, 2015
ہوائی (ویب ڈیسک) لیجنڈری سرفر کیلی سلیٹرہوائی میں ہونے والے پچیسویں پائپ ماسٹرز سرفنگ مقابلوں کے تیسرے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرفنگ کے مقابلے ہوائی کے کے ساحلی مقام اواہو میں ہوئے جہاں سرفرز نے سمندر کے انتہائی مد وجزر کی بنا پر اٹھنے والی لہروں پر اپنی مہارت کا اظہار کیا اور سمندر میں تختے پر سوار ہو کر پانچ سے سات فٹ بلند سمندری لہروں پر سواری کی۔ اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد مقابلے دیکھنے کیلئے ساحل پر موجود تھی۔ اس موقع پر پائن نے آٹھ اعشاریہ پانچ سفر سکور کیا۔ مقابلے کے دوسرے مرحلے پر خ فلپ ٹولیڈو، ایڈریانو ڈی سوزا اور جولیان ولسن نے بھی کامیابیاں سمیٹیں۔ سباسچئن ذیسٹ‘ کریسا مور جیک‘ روبن سن ، اوبرائن ، میک فیننگ، ویڈ کار مائیکل ‘ جورڈائی سمتھ بھی تیسرے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ خواتین کے مقابلوں میں کریسا مور، کرٹنی کنلوگ اور کائیلا کینالی اور تاتیانا ویسٹن ویب نے فتوحات سمیٹیں۔