Friday, April 26, 2024

پچیس جولائی کو عمران خان کا یوم حساب ہو گا ، حمزہ شہباز

پچیس جولائی کو عمران خان کا یوم حساب ہو گا ، حمزہ شہباز
June 28, 2018
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ جو ہوا لاہورمیں چلے پورے ملک میں بھی وہی چلتی ہے، پچیس جولائی کو عمران خان کا یوم حساب ہو گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماحمزہ شہباز نے بھاٹی چوک لاہورمیں پارٹی کے الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب میں  اپنی تنقیدی توپوں کا رخ عمران خان کی طرف کئے رکھا۔ بولے کے پی میں عمران کے پاس دکھانے کے لئے کچھ نہیں ۔ کے پی میں ایک سکول یا نیا اسپتال نہیں بنایا گیا۔ دو ہزار تیرہ کی طرح عمران خان کو اس بار بھی کچھ نہیں ملے گا۔ حمزہ شہباز نے کہا  پچیس جولائی کو بلے میں اتنے سوراخ کریں گے کہ بیٹنگ کے قابل ہی نہ رہے۔ حمزہ شہباز کے جلسے میں مبینہ موبائل چور متوالوں کے ہتھے چڑھ گیا،جسے خوب پٹائی کر کے پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔